حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہلبیت (ع) حیدرآباد سندھ کے زیرِ اہتمام ”دفاع ولایت علمی“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان حیدرآباد صوبۂ سندھ کے زیر اہتمام دفاع ولایت علمی سیمینار اور ملکی و غیر ملکی حالات پر اجلاس مسجد علی باب دامن کوہسار حیدرآباد سندھ میں منعقد ہوا۔
سیمینار سے حجۃالاسلام والمسلمین علامہ اصغر عسکری جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ عیسیٰ امینی سیکرٹری روابط مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب، علامہ رضا محمد سعیدی، علامہ محمد اسحاق قرائتی اور علامہ عبداللہ مطہری و دیگر نے شرکائے سیمینار سے خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ